ناندیڑکورونابریکینگ نیوز:آج 7 جولائی کو اب تک کے سب سے زیادہ مریض پائے گئے

ناندیڑ:7جولائی( ورق تازہ نیوز) ناندیڑ شہر میں آج 7 جولائی کوناندیڑ ضلع میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں۔آج شام سات بجے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں تقریبا26 پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد 484 ہوگئی ہے ۔ان مریضوں کی تفصیلات س طرح ہے ۔

قندہار کے ویکاس نگر میںدومرد عمریں 72اور39 سال ‘ مکھیڑ کے دتاتریہ نگر میں 52سالہ مرد ‘ اور دو خواتین 35اور68 سال ‘ مکھیڑ کے ہی داپکا علاقہ میں10سالہ لڑکا‘پولس کالونی مکھیڑ میں 30سالہ مرد‘ناندیڑمیں کلکٹرآفس کے روبرو واقع اتم نیواس کی 36سالہ خاتون ‘ قندہار تعلقہ کے موضع پرانڈا کی 23سالہ خاتون ‘ ناندیڑ کے نیو ہساپور میں چھ سالہ لڑکا ُ 47 سالہ مرد ‘2سالہ لڑکی اور 50سالہ خاتون ‘ ناندیڑ شہر کے عمرکالونی میں تین مریض ملے ہیںجن میںچارسال کا لڑکا‘34سالہ خاتون ‘61سالہ مرد شامل ہیں۔ناندیڑ شہر کے ہی بالاجی نگر تروڑا بزرگ علاقہ میں سب سے زیادہ 7 کوروناپازیٹیو مریض ملے ہیں ۔

یہاں پرپانچ مرد ہیں جن کی عمریں پانچ سال تا58سال کے درمیان اوردو خواتین کی عمریں 34اور55سال ہے ۔شہرکے دیگلورناکہ علاقہ میں42سالہ خاتون ‘ پیربرہان نگر میں 18 سالہ خاتون ‘ اور حدگاوں تعلقہ کے پلساگاوں مین25سال کانوجوان پازیٹیو پایاگیا ۔اس طرح آج ناندیڑ میں اب تک کے سب سے زیادہ مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading