ناندیڑکورونابریکینگ نیوز:آج 19 اگست کو پازیٹیو کیسز کا نیا ریکارڈ‘اموات کاسلسلہ بھی جاری

ناندیڑ:19 اگست۔(ورق تازہ نیوز)۔ناندیڑضلع میںآج بڑے پیمانے پر کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں جس اب تک پائے گئے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6اموات ہوئی ہیں ۔ اور 139 مریضوں کو ڈسچارج بھی دیاگیا ہے۔

آج جن افراد کی مرنے کی رپورٹ موصول ہوئی اُن میں لوہا کا 65سالہ شخص‘ وشنوپوری ناندیڑ کی 52سالہ خاتون ‘آنند نگر ناندیڑ کی 43سالہ خاتون ‘ تامسہ تعلقہ حدگاوں کی 60 سالہ خاتون ‘وشنوپوری کا54سالہ شخص اور وزیر آباد ناندیڑ کا 84سال کا مریض بھی شامل ہے۔ اس طرح ضلع میں آج چھ مریضوں کی کوروناسے موت ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب آج سب سے زیادہ پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں ۔1159 مریضوں کے سویب کے نمونوں کی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 857 نیگیٹیو رہے اور ریکارڈ تعداد میں 230 پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔ اس طرح آج ناندیڑمیں کورونا مریضوں کا نیا ریکارڈ ہوا ہے ۔جس میں ناندیڑ شہر میں116نئے پازیٹیو مریض ملے ہیں۔ ضلع میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4555 ہوگئی ہے ۔ ضلع میں تاحال 175 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading