ناندیڑ:نابینا جوڑے کی بیٹی کاقاتل حقیقی چچا نکلا

ناندیڑ:20اگست(ورق تازہ نیوز) شہر کے تہرا نگر علاقے میں ایک نابینا جوڑے کی آنکھوں کا سہارا بننے والی چھ سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا اور اس کی لاش ندی سے ملی۔ اس معاملے میں پولیس نے لڑکی کے چچا کو ہتھکڑیاں لگا دی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ چچا نے ننھی بچی کو اغوا کر کے قتل کر دیا۔ ٹرین میں کھانا بیچنے والے نابینا جوڑے کا سب سے بڑا سہارا چھ سالہ بیٹی تھی۔ اسے 13 اگست کو اس کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ اس کے بعد گھر والوں نے اس کی تلاش کی لیکن وہ نہ مل سکی۔ اس کی لاش جمعہ کو گوداوری ندی کے کنارے سے ملی تھی۔ پولیس کی تفتیش کے مطابق لڑکی کو اس کے چچا کے ساتھ کچھ خواتین نے دیکھا لیکن وہ بعد میں غائب ہو گیا۔

مقتول لڑکی کے والد کو شبہ تھا کہ اس کے چچا نے اس کے کان کے زیورات کی خاطر اسے اغوا کیا ہے۔اس کے بعد شیواجی نگر پولس، لوکل کرائم برانچ پولس انسپکٹر مانے، انسپکٹرشیو سمبھ گھیوارے نے ہفتہ کی رات شہر کے سہارا لاج سے ملزم سنتوش سکھرام ہاتیکر کو ہتھکڑیاں لگائیں۔ جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر ملزم کے خلاف دیگر سنگین جرائم کے تحت مقدمات د رج کیاگیا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading