ناندیڑ:28 اگست۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میںوبائی مرض کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوںکی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے ۔ آج 28اگست کو ضلع سول سرجن کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 متاثرین فوت ہوئے ہیں۔
ان مہلوکین میں واسری کا 49سالہ مرد‘ پان بھوسی روڈ قندہار کا 42سالہ مرد ‘ہنگندا تعلقہ بلولی کی 45سالہ خاتون ‘کروڑا تعلقہ قندہار کا 40سالہ مرد اور لوک متر نگر ناندیڑ کا88 سالہ معمر شخص شامل ہے ۔
آج بھی ناندیڑ ضلع بھر میں 215 نئے پازیٹیو کیسزسامنے آئے ہیں ۔ جس میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدو د کے علاقوں میں سب سے زیادہ 111 پازیٹیو مریض ملے ہیں۔ضلع میں متاثرین کی مجموعی تعداد 5855 تک پہنچ گئی ہے اور مہلوکین کی تعداد 211 ہوگئی ہے ۔ جبکہ آج 168 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔ تاحال ضلع کے مختلف اسپتالوں و کوویڈ سنٹرس میں 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
