ناندیڑمیں لاک ڈاون وکرفیو کاپہلا دن کامیاب

ناندیڑ:25مارچ(ورق تازہ نیوز ) ضلع انتظامیہ کی جانب سے کرونا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کو روکنے کے لئے آج سے کرفیو نافذ کیاگیا ہے ۔آج پہلے دن عوام کا بھرپور تعاون نظر آیا جس پرناندیڑکے ایس پی پرمود کمارشیوالے نے کہا کہ عوام سے آئندہ دس دنوں تک اسی طرح کے تعاون کی توقع ہے ۔ایک سال قبل ناندیڑضلع میں مرکزی حکومت کی ہدایت پر دو ماہ کا لاک ڈاون نافذ کیاگیاتھا اور پھر جولائی 2020ءکے مہینہ بھی آٹھ دنوں کیلئے لاک ڈاون نافذ کیاگیاتھا ۔آج ایک سال بعد دوبارہ ناندیڑضلع کورونا کی لپیٹ میں ہے اور حالات کافی سنگین ہے ۔روزانہ ایک ہزار سے زائد نئے پازیٹیو مریض مل رہے ہیں ۔ اسلئے ضلع انتظامیہ نے کافی غوروفکر کے بعد ضلع میں گیارہ دنوں کیلئے لاک ڈاون نافذ کیا ہے۔

آج پہلے دن ضلع کے تمام تعلقوں اورناندیڑشہر میںعوام نے ضلع انتظامیہ کا کافی تعاون کیااور کرفیو و لاک ڈاون کے احکامات پر عمل آوری کرتے ہوئے نظر آئے ۔آج صبح بارہ بجے تک کرانہ و سبزی ترکاری کی دوکانیں کھلی رہیں جبکہ میڈیکل اسٹورس دن بھر کھلے رہے ۔ شہر کے تمام اہم علاقوں کے چوراہے پر بڑی بڑی لکڑیوں سے تیار رکاوٹیں لگائی گئی ہیں تاکہ غیر ضروری گھومنے والے لوگوں کو روکاجاسکے ۔اسکے علاوہ پولس کے خصوصی فکس پوائنٹ لگائے گئے ہیں ۔دریں اثناءآج ناندیڑ ضلع میں 1ہزار053 افراد پازیٹیو ملے ہیں ۔جن میں آر ٹی پی سی آرٹیسٹینگ میں 489 اور اینٹیجن ٹیسٹ میں 564 افراد متاثر پائے گئے ۔ 9متاثرین آج فوت ہوئے ہیں جن کی تفصیل اس طرح ہے ۔سائی نگر ناندیڑکی ایک 49 سالہ خاتون ، دھنے گا وں ناندیڑ کی 60 سالہ خاتون ، نائیگاو¿ں تعلقہ کے کنٹور سے تعلق رکھنے والا 48 سالہ مرد ، بھنڈاری نگر ناندیڑ کا ایک 65 سالہ مرد ، تروڑا کی 85 سالہ خاتون ،لوہاتعلقہ کے موضع سیال کا 60سالہ شخص‘ہولی ناگھاٹ ناندیڑ کا ایک 75 سالہ شخص قندہار تعلقہ کے عمرگہ دیہات کا 70 سالہ بوڑھا شخص اور 24 مارچ بروز بدھ کو بھاوسار چوک ناندیڑکا 55 سالہ شخص نجی اسپتال میںدوران علاج فوت ہوگیا ۔اس طرح ضلع میں کوروناءوباءسے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ا بڑھ کر 683 ہوگئی ہے۔

آج کی 3 ہزار 981 رپورٹس میں سے 2 ہزار 788 رپورٹس منفی آئیں۔ ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 36ہزار555 ہوگئی ہے جن میں سے 27ہزار328 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 8ہزار311 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 93 کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب ضلع میں صحت مند مریضوں کی تعدادمیں بھی تیزی سے اضافہ جاری ہے ۔ آج بھی 549افرادکوڈسچارج دیاگیا۔
آج کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدودمیں 342 ، بھوکر تعلقہ 7 ، کنوٹ 6 ، حیدرآباد 2 ، ناندیڑ دیہی 20 ، نائگاو¿ں 10 ، حدگاو¿ں 1 ، ایوت محل 2 ، بلولی 4 ، لوہا 38 ، قندھار 1 ، پربھنی 1 ، اردھا پور 14 ، مدکھیڑ 39 مریض پائے گئے۔ اینٹی جن ٹیسٹ میں آج ناندیڑ میونسپل کارپوریشن حدود کے علاقوں میں331 ، بلولی تعلقہ 13 ، حمایت نگر 2 ، ماہور 24 ، عمری 17 ، ناندیڑ دیہی 31 ، دےگلور 12 ، قندھار 3 ، مدکھیڑ 2 ، اردھا پور 16 ، دھرم آباد 13 ، کنوٹ 26 ، مکھیڑ 21 ، بھوکر 12 ‘حدگاو¿ں 9 ، لوہا 22 اور نائگاو¿ں 10 مریض پائے گئے۔ ضلع میں 8 ہزار 311 مریض زیر علاج ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading