کنٹور:26جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے کنٹور پولس اسٹیشن حدود کے موضع اجت گاو¿ں میں 24 جنوری 2019 کو صبح 9بجے ایک شخص کو گالی گلوچ کر کے کلہاڑی سے وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی گئی اس کے علاوہ اسکی بیوی اور لڑکے کو بھی مارنے کی کوشش کی گئی۔فریادی جمنا جی گویند راڈوی پھوڑے نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 24 جنوری کوصبح 9.00 بجے ان کے مکان کے سامنے چند افراد نے ٹرک کو کھیت سے لے جانے کے معاملے پر فریادی کو گالی گلوچ کر کے کلہاڑی سے وار کیا اور ان کی بیوی اور بچے کو بھی مار پیٹ کی۔ اس طرح ملزمین نے فریادی اور انکے بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔ اس معاملے میں کنٹور پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307، 143، 147، 148، ودیگر کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ اس معاملے کی تفتیش پی ایس آئی برادر کررہے ہیں۔