بلولی: یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

بلولی:26جنوری ۔(ابراربیگ)مستقربلولی میں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔دفتر ڈپٹی کلکٹر آفس کے احاطے میں ڈپٹی کلکٹر شریکانت گایکواڑ نے نے صبح15: 9 بجے قومی پرچم لہرایا۔بعدازاں محکمہ پولیس کی جانب سے ڈپٹی کلکٹر کو سلامی پیش کی گئی دفترڈپٹی کلکٹر آفیس میں منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر تحصیلدار ویکرم راجپوت ، نائب تحصیلدار اوم پرکاش گونڈ، نیلمواڑ، آر جی چوہان، سنجئے ناگمواڑ، سابق رکن اسمبلی گنگادھر پٹ نے ، نائب صدر بلدیہ ماروتی پٹایت، پنچایت سمیتی چیرمین بھاگیہ شری انپلوار، نائب چیرمین دتت رام بودھنے، کونسلر جاوید قریشی، ا±تم جٹے،امجد چاوس ، پرکاش پواڑے، مجلس بلدیہ کے اپوزیشن لیڈر انوپ انکوشکر، سابق کونسلر یشونت گادگے، سماجی کارکن ولی الدین فاروقی ، شنکر ماولگے، ڈاکٹر لقھماوار،صحافی ابرار بیگ، دفتر تحصیل آفس کے ملازمین کے علاوہ دیگر سماجی، سیاسی،قائدین ،تمام اسکول کے اساتذہ کے علاوہ طلباءکثیر تعداد میں دفتر تحصیل آفیس کے احاطے میں قومی پرچم کشاءکے موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں پرچم کشاءکے بعد مختلف اسکول کے طلبائ نے ثقافتی پروگرام پیش کیا جیسے دیش بھکتی، سوچھ بھارت ، کسانوں کی خودکشی کی وجوہات ، کو طلباء نے بہترین انداز میں پیش کیا۔ بعد ازاں اس ثقافتی پروگرام میں اوّل خطاب حاصل کرنے پر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں تعلقہ بلولی کے موضع کارلا کے سنشاین اسکول کے طلبائ کو مومینٹود ے کر نوازا گیا ۔اس موقع اسکول کے اساتذہ بھی موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading