
ناندیڑ: 19 ۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز) مدینتہ العلوم ذکور لال باڑہ کے وظیفہ یاب صدر مدرس سید محمد ضیاء الدین ولد سید نیاز الدین کا 72 سال کی عمر میں طویل علالت کے باعث آج بروز اتوار کو صبح انتقال ہوگیا۔
سیدضیاءالدین کے فرزندسید منیرالدین نے بتایاکہ انکے والد محترم طویل عرصہ سے علیل تھے جس کے باعث آج بروزاتوا رکو صبح انتقال کرگئے ۔ انکی تدفین گنج شہیداں کربلا کے قبرستان میں آج صبح ساڑھے گیارہ بجے عمل میں آئی ۔
واضح رہے کہ سید ضیاءالدین ایک مشفق معلم ‘ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔انکے پسماندگان میں اہلیہ ُچار لڑکے اورآٹھ لڑکیاں ہیں ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کواپنے قرب و جوار میںجگہ عطاءفرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل دے ۔آمین