آنند نگر: مشرقی یوپی کے ضلع مہراج گنج کا معروف فلاحی ادارہ حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیف سپروائزر حافظ عبید الرحمن الحسینی نے اپنے ایک پیغام میں قاضی شہر کانپور و جمیعت علماء ہند کے یوپی اکائی کے صدر مولانا متین الحق اسامہ قاسمی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
مولانا کے اچانک انتقال سے مجھے شدید صدمہ ہوا ہے مولانا متین الحق اسامہ قاسمی نامور عالم دین بہترین مقرر اور بے مثال خطیب اور مخلص داعی تھے، آپ جمعیت علماء اترپردیش کے صدر ہونے کے حیثیت سے ملک میں لاک ڈاون ہونے کے بعد سے مسلسل ملت کی خدمات میں مصروف رہے۔ انہوں نے اپنے آپ کو دینی و ملی کاموں کے لئے وقف کر رکھا تھا اور ان دنوں بھی مسلسل ملی خدمات میں مصروفیت کی بناء پر ہی بیمار ہوئے اور مختصر علالت کے بعد اللہ کو پیارے ہوگئے۔ آپ کے انتقال پر ملال کی ناگہانی خبر سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی اور تمام دینی و ملی حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی۔
اس قحط الرجال کے دور میں آپ کا ہم سے اتنی عجلت میں جدا ہوکر اپنے مالک حقیقی سے جا ملنا یہ کسی ایک طبقے کا خسارہ نھیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کا مشترکہ خسارہ ہے جس کا پر ہونا بظاہر بہت مشکل ہے خدا وند قدوس سے دعاء ہیکہ ملت کو بہترنعم البدل عطا فرمائے۔ آمین
