
ناندیڑ:19. جولائی۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میں نافذ کرفیو اور لاک ڈاؤنں میں تو سیع کا معاملہ آج دن بھر سے ضلع بھر میں زیر بحث ہے۔ اس ضمن میں ضلع کلکٹر کی صدارت میں میں آج بروز اتوار کو شام کلکٹر آفس میں ایک اجلاس منعقد کئے جانے کی اطلاع ہے جس میں میں لاک ڈاؤن میں توسیع یا ختم کرنے پر کوئی قطعی فیصلہ کیا جا سکتا ہے ۔
ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے کہا کہ کے لان ڈاؤن یا کرفیومیں توسیع یا اسے ختم کرنے کے بارے میں میں آج کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا جس کی اطلاع آج رات تک عوام کو دے دی جائے گی۔
غیر مصدقہ ذرائع کے بموجب ناندیڑ میں کرفیو میں چار دن کی توسیع ہوسکتی ہے یا پھر لاک ڈاؤن فی الحال ختم کرکے عوام کو چار یوم کی رعایت دینے کے بعد دوبارہ ایک ہفتہ کیلیے لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2549515812029444&id=964868220388069