ناندیڑ:25. ستمبر۔( ورق تازہ نیوز)گزشتہ چندمہینوںسے کروناوباءسے کئی تاجر وںاورشہریان کا کاروبار متاثر ہوا اورانھیںبڑے پیمانے پر مالی نقصان اٹھانا پڑا ۔ڈھائی ماہ تک لاک ڈاون مسلسل رہا اور پھراسکے بعدبھی ایک مرتبہ لاک ڈاون نافذ کیاگیاتھا جبکہ کاروبار بھی نصف دن تک جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی ایسے میں ہر چھوٹے اور بڑے کاروباری کو مالی نقصان اٹھانا پڑ ا ہے۔
کرایہ کے گھروں میں رہنے والے گھر خالی کرکے منتقل ہوگئے ہیں۔ بڑی بڑی عمارتیں‘ ہاسٹیل ‘ ہوٹل اور لاج کے علاوہ دیگر املاک خالی پڑے ہوئے ہیں ۔ لاکھوں روپیوں کی املاک آج دھول میں پڑی ہے اور آمدنی پوری طرح بند ہے۔ کئی افراد بے روزگار ہوچکے ہیں۔ایسے حالات کے مدنظر میونسپل کارپوریشن امسال کااملا ک ور پانی ٹیکس میں پچاس فیصد رعایت دے ۔ا س طرح کامطالبہ شہر ویکاس سمیتی کے میمورنڈم کے ذریعہ میونسپل کمشنر سے کیا ہے ۔اس مطالبہ کو فی الفور منظور کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے ۔ اس طرح کامطالبہ شہر ویکاس سمیتی کے وسنتس ورنکار اوماکانت جوشی‘ ڈاکٹر شیوراج کیندرے ‘ ڈاکٹر شیولال ‘ ڈاکٹر ہرویندرسنگھ ‘ جگل کشور دھوت ‘ ہریش ٹھکر ‘ یڈوکیٹ داگڑیا ‘امجد بیگ نے کیا ہے۔