ناندیڑ:پانچ ہزار کی رشوت قبول کرنے و الا گرام پنچایت کاملازم گرفتار

ناندیڑ:25 ستمبر۔( ورق تازہ نیوز)عوامی دارالمطالعہ شروع کرنے کیلئے ضروری گرام پنچایت کے بلا اعتراض سرٹفکیٹ دینے کےلئے پانچ ہزار کی رشوت قبول کرنے والے گرام سیوک کو اینٹی کرپشن بیورو نے کاروائی کرکے وائی تعلقہ ماہور میںگرفتار کیا ۔24 ستمبر کو اینٹی کرپشن میں ایک شخص نے شکایت درج کروائی کہ وائی (بازار) تعلقہ ماہور کے عوامی دارالمطالعہ شروع کرنا ہے جس کیلئے گرام پنچایت دفتر کا بلا اعتراض سرٹیفکٹ کی ضرورت ہے۔

جس کیلئے درخوراست دی گئی ہے لیکن گرام پنچایت دفتر کے گرام ویکاس آفیسر شنکر راجنا گنڈموار نے دس ہزار روپے رشوت کامطالبہ کیا ہے ۔اے سی بی نے رشوت کی جانچ کی تو 25 ستمبر کو معاملہ پانچ ہزار روپے میںطئے ہوا اور شنکر گنڈموار کو پانچ ہزار روپے رشوت قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ یہ کاروائی اینٹی کرپشن بیورو کی ایس پی کلپنا باروکر ‘ ایڈیشنل ایس پی ارچنا پاٹل ‘ڈی واے ایس پی وجئے ڈونگرے کی رہنمائی میں پی آئی کپیل شیڑکے ‘ پولس ملازمین جگناتھ اننتوار ‘ گنیش کیجرکر‘ ویلاس راٹھوڑ‘ نریندربوڑکے نے انجام دی ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading