ناندیڑ:فائرئنگ معاملے میں چار ملزمین گرفتار

ناندیڑ:5 اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ روز قدیم شہر کے مونڈھا علاقہ میں کچھ دوکانوںپرفائرئنگ کرکے لوٹ مار کی واردات میں ملوث چار ملزمین کو پولس نے اب تک گرفتار کرلیا ہے۔ضلع ایس پی پرمود شیواڑے نے بتایا کہ کل رات ہی دو افراد کوگرفتار کرلیاگیاتھا۔جبکہ مزید دو ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔

کل اتوار کو پانچ بجے قدیم مونڈھا میں مرچنٹس بینک کے عقب میں مہاراجہ رنجیت سنگھ مارکیٹ کے روبرو واقع کچھ دوکانوں کے باہر نامعلوم غنڈوں نے فائرئنگ کی تھی جس میں ایک شخص زخمی ہوا ہے ۔

ایس پی نے بتایا کہ کل اتوار کو تین موٹر سائیکلوں پر آئے نامعلوم اشرار نے سات راونڈ فائرنگ کی تھی ۔اور وجئے لکشمی گارمینٹس کی دوکان میں گھس کر ایک گاہک کے ہاتھ سے نقد دس ہزار روپے بھی چھین لئے تھے۔سی سی ٹی وی کیمروں میں ملزمین کی چہرے قیدہوئے تھے جس کی بنیاد پر ہی انکی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔کل رات ہی دو ملزمین کو گرفتار کرلیاگیاتھااور آج دو مزید ملزمین کو گرفتار کیاگیا ہے جبکہ دواصل سرغنہ ہنوز فرار ہے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading