ناندیڑ:عوام 1200 روپے میں پانی کاٹینکر خریدنے پر مجبور

ناندیڑ:12مئی( ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میںشدید پانی کی قلت پائی جاتی ہے ۔سب سے زیادہ قلت مکھیڑ تعلقہ میں ہے جہاں پرحکومت کی جانب سے ٹینکروں سے پینے کاپانی فراہم کیاجارہا ہے ۔ اس کے باوجود شہریان سینکڑوں روپے دے کرپانی خرید رہے ہیں۔اس و قت ضلع میں 120ٹینکروں سے پانی سپلائی ہورہاہے ۔لیکن یہ تعداد کم پڑرہی ہے ۔ضلع میں پانی سپلائی کرنے والے جملہ ٹینکروں میں نصف ٹینکر صرف ایک تعلقہ مکھیڑ میںاستعمال ہوریہی ہےں۔ناندیڑ ‘لوہا‘قندہار ‘دیگلور تعلقہ میںپینے کے پانی کی قلت رو زبروز بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اس لیے خانگی ٹینکر مالکان 1200تا1500 روپے فی ٹینکر کے حساب سے پانی فروخت کر رہے ہیں اور ضرورتمند شہریان خرید بھی رہے ہیں ۔پانی پینے کے علاوہ تعمیری کاموں کے لیے بھی خریدا جا رہا ہے ۔ابھی بارش کو شروع ہونے میں تقریبا پچیس دن باقی ہیں جیسے جیسے جون کا مہینہ قریب آتا جائے گا پانی کی قلت سنگین صورتحال اختیار کرسکتی ہے ،ناندیڑ شہر میں میونسپل کارپوریشن کے نلوں کو تین ۔چار دن کے بعد وقفے سے پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ شہر کے بوریل کی بڑی تعداد خشک ہوچکی ہے ۔مسلمانوں کا رمضان کامقدس مہینہ ہونے سے ہر مسلم گھر میں روزانہ کے مقابلے میں زائد پانی خرچ ہوتا ہے ۔مساجد بھری ہوئی ہیں اس لئے وضو کے لئے بھی زائد پانی استعمال ہو رہا ہے ۔شہر کی بعض مساجد کو خانگی ٹینکروں سے پانی سپلائی کیا جا رہا ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading