ناندیڑ:7اگست۔(ورق تازہ نیوز)جلانے کی لکڑی لانے کیلئے کھیت میںگئی خاتون کی عصمت ریزی کرنے والے ملزم کو بلولی کی ایڈیشنل ضلع وسیشن عدالت کے جج وی کے منڈے نے دس سال قید بامشقت و دو ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ۔19مارچ کوبلولی تعلقہ کے ساولی کی متاثرہ خاتون سہ پہرچار بجے جلانے کی لکڑیاں لانے کیلئے کھیت میں گئی تھی اس وقت گاوں کے دلیپ دیوکرے عمر 30سال بھی وہاں پہنچ گیااورزبردستی خاتون کو اٹھاکربازو کے کھیت میں لے گیا اوراسکی عصمت ریزی کی ا س طرح کی شکایت خاتون نے پولس اسٹیشن بلولی میںد رج کروائی ۔ پولس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت میںچارج شیٹ دائر کردی ۔ عدالت میں سرکاری فریق کی جانب سے آٹھ گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے اور ثبوت کی بناءپر ایڈیشنل ضلع وسیشن جج وی کے۔مانڈے نے ملزم کو دلیپ دیوکرے کودفعہ 376 کے تحت قصور وارٹھہراتے ہوئے دس سال قید ور دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے ۔سرکاری وکیل کی حیثیت سے ایڈوکیٹ سندیپ کنڈلواڑی کر نے پیروی کی۔
a