ناندیڑ:عبدالزاق فاروقی کی اہلیہ کا انتقال‘ جمعہ کوصبح تدفین

ناندیڑ:5ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)موظف ملازم سرکار عبدالرزاق فاروقی کی اہلیہ محترمہ کاآج سہ پہر تین بجے مختصر علالت کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نمازجنازہ بروز جمعہ صبح دس بجے مسجد بڑی درگاہ شریف گاڑی پورہ میں پڑھائی جائے گی اوراسی مسجد سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔

65 سالہ مرحومہ ‘عبدالنعیم متے صاحب(مرحوم) کی دختر تھیں۔ان کے پسماندگان میں شوہر عبدالرزاق فاروقی ‘ تین بیٹے وسیم فاروقی ‘ قدوس فاروقی ‘باری فاروقی اور تین بیٹیاں ہیں۔وہ عبدالکلیم( کرانہ دوکان والے) ساکن چھوٹی درگاہ گاڑی پورہ کی خوش دامن صاحبہ تھیں ۔ادارہ خدا وندقدوس سے دعاگو ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطاءکرے اورلواحقین کوصبر جمیل دے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں