ناندیڑ:شناختی کارڈ ہونے کے باوجود بھی کئی ووٹرس کا نام ووٹر لسٹ سے غائب

ناندیڑ:19اپریل (ورق تازہ نیوز) ناندیڑ لوک سبھا انتخابات کے لیے 65فیصد سے زائدرائے دہی عمل میں آئی لیکن کچھ حلقوں میں ایسابھی ہواکہ رائے دہندگان ووٹر شناختی رکھنے کے باوجود بھی فہرست رائے دہندگان میں انکا نام نہ رہنے کی وجہہ سے حق رائے دہی سے محروم رہے ۔ جس سے ان رائے دہندگان میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں رائے دہی کی تھی لیکن اس مرتبہ لوک سبھا چناو¿ میں ان کے نام فہرست رائے دہندگان سے حذف ہو گئے حالانکہ انکے پاس الیکشن کمیشن کاووٹر شناختی کارڈ موجود ہے لیکن جب وہ رائے دہی مرکز پہنچے تو انکانام فہرست میں شامل نہیںتھایہ دیکھ کروہ حیران ہوگئے۔اس طرح انھیں شناختی کارڈ ہونے کے باوجود ووٹ دینے سے محروم رہنا پڑا ہے۔ان ووٹرس نے ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اب انھیں فہرست رائے دہندگان میں دوبارہ اپنا نام شامل کرنا ہوگا تاکہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے سکے ۔

Leave a comment