ناندیڑ:یکم جون۔(ورق تازہ نیوز) رمضان عید کے موقع پر شہریوں ناندیڑ کو مسلسل دو دن یعنی 4 اور5جون کو پانی کی فراہمی عمل میں آ رہی ہے اس طرح کا اعلان میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین علی خان نے کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں پینے کے پانی کی قلت صورتحا ل سنگین صورتحال اختیاکرگئی ہے ۔خاص طور پرجنوب ناندیڑمیں شہریان پانی کے لئے پریشان ہیں۔ پانی کی قلت کا جائزہ لینے اسٹینڈنگ کمیٹی کا ایک خصوصی اجلاس فاروق علی خان کی صدارت میں 31 مئی کو منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی میئر نے ونئے گرڈے پاٹل ‘ہاو¿س لیڈر رویندر سنگھ گاڑی والے‘کا رپورٹر شعب حسین وغیرہ موجود تھے۔ وشنو پوری ڈیم میںموجود پانی کی نکاسی کے لئے دس الیکٹرک موٹر وں کی تجویز کو چیئرمین فاروق علی خان نے منظوری دیدی۔ پانی کی فراہمی کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کرتے ہوئے جنوب ناندیڑ کے وزیرآباد‘چوپالہ ‘ شکتی نگر ‘ دیگلورناکہ ‘قدوائی نگر کی 5 پانی کی ٹاکیوں میں ایسا پور ڈیم کا پانی پہنچانے کے لیے نئی پائپ لائن کی جانچ رمضان عید کے بعد کی جائے گی ۔اس طرح کی ہدایت بھی کارپوریشن عہدیداران کو دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ اس بار رمضان عید 6جون کوہوگی اس لئے چار اورپانچ جون کو بھرپور پانی کی فراہمی ضروری ہے