ناندیڑ:رشوت خور سرکاری عہدیدارکوچارسال قید کی سزا

ناندیڑ:18جنوری(ورق تازہ نیوز)

چھوٹی بچت ایجنسی کے لائسنس کی تجدید کاری کیلئے ایک ہزار روپے کی رشوت طلب کرنے کے معاملے میں گرفتار چھوٹی بچت آفیسر راجندر وامن وراڈے کاجرم عدالت میں ثابت ہونے کے بعد انھیں چار سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے ۔چھوٹے کاروباری کو اپنے کاروبار کے لائسنس کی تجدید کاری کیلئے ضلع کلکٹر آفس کے چھوٹی بچت محکمہ کے آفیسر راجندر وامن وراڈے نے ایک ہزار روپے کی رشوت کی مانگ کی تھی ۔ 3نومبر2011 کو اینٹی کرپشن بیورو کے دستہ نے ایک ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے وراڈے کو گرفتار کیا تھا ۔اسکے خلا ف وزیرآباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔پولس تفتیش میں ثابت ہوگیا کہ وراڈے نے ایک ہزار روپے رشوت طلب کی تھی ۔ اسلئے عدالت نے اسے چار سال قید اور پندرہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔مجرم کو دونوں سزائیں ایک ساتھ بھگتنی پڑے گی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading