ناندیڑ کارپویشن کی ناجائز قبضہ جات ہٹاؤ مہم

ناندیڑ 18جنوری (نامہ نگار) بلدیہ کے کمشنر لہوراج ماڑی نے ناجائز قبضہ جات ہٹاؤ اسکواڈ کے انچارج پرکاش یولے کو ہٹا کر ان کی جگہ فائربریگیڈ آفیسر شیخ رئیس پاشا کو مقرر کیا شیخ رئیس پاشا نے اپنے نئے عہدے کا جائزہ لے کر شہر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر ناجائز قبضہ ہٹانے کا عزم ظاہر کیا ہے. جائزہ لیتے ہیں انھوں نے شہر کے ریلوے اسٹیشن تا شیواجی پتلا مین روڈ پر کے تمام ناجائز قبضہ کو ہٹا دیا شہر کی سڑکوں پر ہاتھ گاڑے والے چائے کی ہوٹلیں پان پٹی والے بڑے پیمانے پر اپنا ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں پولیس کے بھاری بندوبست میں یہ ناجائز قبضہ جات اٹھائے جارہے ہیں ریس پاشا نے کہا کہ ان کی یہ مہم ناندیڑ شہر کے تمام علاقوں میں چلائی جائے گی اور عام لوگوں کو اس کے ذریعہ سے راحت پہنچانے کا کام انجام دیا جائے گا

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading