ناندیڑ:یکم فروری ۔(ورق تازہ نیوز)
ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے علاقائی آفس نمبرپانچ اتوارہ کے تحت علاقے دیگلورناکہ میں ایک دوکان سے پلاسٹک کی تھیلیاںفروخت ہونے کی اطلاع ملتے ہی میونسپل کارپوریشن کاعملہ متحرک ہوگیا ۔ زونل آفیسر مرزافرحت اللہ بیگ ‘پدماکر کاوڑے عبدالحبیب عبدالرشیدودیگر ملازمین نے فوری دو دوکانوں پرچھاپہ مارا ۔دوکانوں کے دو تاجروں سے 10کلوپلاسٹک ضبط کیا ۔تاجروں سے دس ہزار روپے جرمانہ کیر قم وصول کی گئی۔اس طرح کی اطلاع کارپوریشن کے محکمہ رابطہ عامہ نے دی ہے۔