ناندیڑضلع میں قتل کی کوشش کی 2 وارداتیں

ناندےڑ:یکمفروری ۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے بھوکر اور مدکھیڑ پولس اسٹیشنوں کے حدود میں اقدام قتل کی دو وارداتیںرونما ہوئی ہیں ۔ بھوکر پولس اسٹیشن ذرائع کے بموجب 30جنوری کودوپہر کے وقت موضع ہالدا میں نل پر پانی بھرنے کی معمولی بات پر فرایدی انجنا عرف انیتا ماروتی عمر 28 سال کے ساتھ گاو¿ں کے کچھ افراد نے جھگڑا کرکے گالی گلوچ کی تھی ۔اس کے بعدبارہ تا ساڑھے بارہ بجے ملزمین نے فریادی خاتون کے گھر میں گھس کراسکے جسم پر گیاس تیل ڈال کر آگ لگاکر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ بھوکر پولس نے فریادی خاتون کی شکایت پر ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307‘504‘34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔

٭مدکھیڑ:یہاں کی نئی آبادی بھیم نگر میں موٹرسائیکل کو کٹ مارنے کی معمولی بات پرچاقو سے پیٹ میں وار کرکے جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ۔فریادی بالاجی مادھوراو¿ پوار کی شکایت پرمقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ 31جنوری کوصبح ساڑھے آٹھ بجے یہ واقعہ رونما ہوا ۔بالاجی پوار کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے شہر کے نئی آبادی بھیم نگر پانی کی ٹاکی کے قریب سے ملزم نے کہاکہ ”تو نے موٹرسائیکل کو سائڈ کیوں نہیں دی “اسکے بعد فریادی کوگالی گلوچ کرکے اسکا گریبان تھام کراپنے پاس موجود چاقو سے فریادی کے پیٹ میں گھونپ کر جان سے مارنے کی کوشش کی ۔ پولس فریادی کی شکایت پر ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307‘341کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ اے پی آئی کھنڈاگڑے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading