ناندیڑ:دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ‘ایک ہلاک ‘دوزخمی

اردھاپور: 30 اکتوبر ۔(شیخ زبیر)اردھاپور سے ناندیڑ کی سمت اور ناندیڑ سے اردھاپور کی سمت جارہی دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک سوارکی موت ہوگئی اور دیگر دو افرادزخمی ہوگئے ۔

یہ واقعہ 30 اکتوبر کو دوپہر دیڑھ بجے اردھاپور تاناندیڑ قومی شاہراہ پر سن شائن گارڈن منگل کاریالیہ کے روبرو رونما ہوا ۔زخمیوں کوقومی شاہراہ پولس دستہ نے اسپتال منتقل کیا

۔تفصیلات کے مطابق ناندیڑ سے اردھاپور کی سمت جانیوالی موٹرسائیکل نمبر MH 26-AQ- 3516 پرسوار ہوکر سنتوش رام جی کدم عمر35 سال ساکن کونڈھا اوراسکادوست ویلاس تھورات اردھاپور کی سمت جارہے تھے ۔جب موٹرسائیکل سن شائن منگل کاریالیہ کے روبرو پہنچی تو ناندیڑ کی سمت جانیوالی موٹر سائیکل نمبر MH 26-AD- 5778 پر اردھاپور کے وظیفہ یاب فوجی رام جی کدم بوراٹے ناندیڑ کی سمت جارہے تھے ۔ ان دونوں گاڑیوں کے درمیان زبردست تصاد م ہوگیا ۔ جس میںسنتوش رام جی کدم کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی ۔اورسبھاش بوراٹے وویلاس تھورات شدیدزخمی ہوگئے۔سبھاش کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اردھاپور پولس اسٹیشن کے پی آئی وشنوکانت گٹے وقومی شاہراہ سیکوریٹی دستہ کے اے آر رحمان ‘ پربھاکر کرڈیوار ‘ ارشاد بیل ‘ کپیل راٹھوڑ جائے حادثہ پرپہنچ گئے اور زخمیوں کو سرکاری دواخانہ منتقل کرنے میں مدد کی ۔اس حادثہ کے بعد تعلقہ میںہلچل مچ گئی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading