ممبئی، 30 اکتوبر (یو این آئی ):مہاراشٹر کے سینئر کانگریس رکن اسمبلی امین پٹیل نے آج یہاں مرکز کا حکومت سے مطالعہ کیا ہے کہ عامین حج کو آن لائن درخواست فارم پر کرنے کے ساتھ ساتھ تحریری (دستی ) طور پر بھی فارم بھرنے کی اجازت دی جائے۔ مرکز وزیر اقلیتی بہبود مختار عباس تقوی کے نام لکھے گئے اپنے ایک مکتوب میں امین پٹیل نے مرکزی حکومت کی جانب سے ۲۰۲۰ حج سینٹر کے لئے آن لائن درخواست دئیے جانے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پچاس فی صد سے زائد عازمین حج بزرگ شہری جن میں وہ عازمین بھی شامل ہے جنکا تعلق دیہی علاقوں سے ہوتاہےجہاں انٹر نیٹ مراکز پر آن لائن فارم پر کرنے کے لئے گھنٹوں قطار میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔لہذا آن لائن درکواست کے ساتھ ساتھ تحریری درخواست کی بھی اجازت دی جائے۔
امین پٹیل نے آن لائن درخواست دینے میں مختلف مسائل کا بھی ذکر کیااور مطالبہ کیا کہ حکومت دستی درخواست کے تعلق سے جلد از جلد فیصلہ کرے۔