ناندیڑ:29ڈسمبر (ورق تازہ نیوز)شہر کے گوئند راج جویلرس دوکان میں کام کرنیوالی خاتون ملازمہ نے 23لاکھ 84ہزار روپیوں کے سونے کے زیورات چوری کرلیے ۔ یہ واقعہ 26ڈسمبر کوشام رونماہوا۔ خاتون نے چوری کے زیورات گھر کے سامنے زمین میں دفن کرکے رکھے تھے۔ پولس نے خاتون کو گرفتار کرکے زیورات ضبط کرلئے ہیں ۔ تفصیلات یوں ہیں کہ وندنا وٹھل راو تاندڑے عمر 39 سال ساکن چکھلواڑی تعلقہ بھوکر دیڑھ سال سے گوئند راج جویلرس میں کام کررہی تھی جہاں پراسے ایک کاونٹر دیاگیا تھا۔ گاہکوں کو اس کاونٹر میں رکھے ڈبوں میں سے زیورات دکھائے جاتے تھے ۔ 26ڈسمبر کو وندنا نے اپنے پاس موجود پرس کو سونے کے ڈبہ کے پاس رکھاتھا۔شام کو کام ختم ہونے کے بعد کیری بیاگ میں پرس سمیت 23لاکھ 84ہزار روپیوں کے زیورات کاڈبہ ڈال کر باہر نکل گئی ۔
یہ تمام ماجرہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا تھا ۔شام کے وقت دوکان کے کاروبار کاحساب کتاب مالک نلیش تاپڑیہ کررہے تھے اس وقت سونے کے زیور کاایک ڈبہ غائب تھاانھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جس میں وندنا تاندڑے کی سرگرمیاں مشتبہ نظر آئیں اسلئے فی الفور وزیر آباد پولس اسٹیشن سے ربط قائم کیا اور شکایت درج کروائی ۔ ایس پی سنجے جادھو ‘ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے اورر ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے کی رہنمائی میں پی آئی سندیپ شیولے کی ٹیم نے اندرون چوبیس گھنٹے اس خاتون کی تحویل سے سونے کے زیورات برآمد کرلئے ۔ اس شاطر خاتون نے اپنے گھر کے سامنے زمین میں تمام زیوررات دفن کرکے رکھے تھے ۔
تفصیلات یوں ہیں کہ وندنا وٹھل راو تاندڑے عمر 39 سال ساکن چکھلواڑی تعلقہ بھوکر دیڑھ سال سے گوئند راج جویلرس میں کام کررہی تھی جہاں پراسے ایک کاونٹر دیاگیا تھا۔ گاہکوں کو اس کاونٹر میں رکھے ڈبوں میں سے زیورات دکھائے جاتے تھے ۔ 26ڈسمبر کو وندنا نے اپنے پاس موجود پرس کو سونے کے ڈبہ کے پاس رکھاتھا۔شام کو کام ختم ہونے کے بعد کیری بیاگ میں پرس سمیت 23لاکھ 84ہزار روپیوں کے زیورات کاڈبہ ڈال کر باہر نکل گئی ۔