ناندیڑ:8مئی( ورق تازہ نیوز)بیوہ خاتون کااستحصال کرنے کے بعد اس خاتون نے کنویں میںچھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی ۔ اس معاملے میں ملزم کو ایڈیشنل ضلع وسیشن عدالت نے چار سال قید بامشقت ونو ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔یہ واقعہ قندہار تعلقہ میں رونما ہواتھا ۔تفصیل کے مطابق قندہارتعلقہ کے کلکا گاو¿ں کی بیوہ خاتون کاجنسی استحصال کیاگیاتھاجس کے بعدا ُس نے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی ۔ یہ واقعہ 7جون 2013 کو رونما ہوا تھا ۔
اسکے بعد متاثرہ خاتون کی ساس آنندی بائی گائکواڑ نے شکایت درج کروائی کہ اسی گاوں کے ملزم بھگوان مادھو راو¿ گائیکواڑ نے اسکی بہو کا ساتھ جنسی استحصال کیا اور ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہہ سے بیوہ پریشان ہوگئی تھی اورگاوں کے کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔انسپکٹر سی ٹی چودھری نے تفتیش کرکے ملزم کے خلاف عدالت میںچارج شیٹ دائر کی ۔پانچ گواہوںکے بیانات قلمبند کئے گئے۔اس طرح ملزم کو مختلف دفعات کے تحت چار سال قید بامشقت کی سزاسنائی گئی اور نو ہزار روپے جرمانہ بھی اداکرناہوگا ۔