پونے :8مئی( ورق تازہ نیوز)ڈائریکٹر آف ایجوکشن ( پرائمری) مہاراشٹراسٹیٹ پونے کے پریس نوٹ کے بموجب عیدالفطر کے موقع پر ماہ مئی 2019 کی تنخواہ کی ادائیگی عید سے قبل یکم جون 2019 کوعمل میں آرہی ہے ۔
ڈائریکٹر آف ایجوکیشن سنیل چوہان کے بموجب آل انڈیا اردو ٹیچرس سنگھ کے ریاستی جنرل سیکریٹری نے حکومت سے مطالبہ کی تھا کہ عیدالفطرسے قبل اساتذہ ور غیرتدریسی عملہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔ ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق ہر ماہ کی یکم تاریخ کوتدریس اور غیر تدریسی عملہ کی تنخواہیں ادا کرنا لازمی ہے اس لئے ان احکامات کے مطابق یکم جون کوتنخواہیں ادا کی جائیں گی ۔