مدکھیڑ:14ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)موضع مگٹ میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی برانچ کی تجوری کوتوڑنے کی کوشش چوروں نے کی لیکن کوشش ناکام رہی ۔ کل شب یہ واقعہ رونما ہوا ۔بینک کے آفیسر نے پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ 13 ڈسمبر کی درمیانی شب موضع مگٹ میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) کی برانچ کا لوہے کاسیل توڑکر نامعلوم چور اندرداخل ہوئے اسکے بعد تجوری والے روم کارُخ کیا وہاںبھی دروازہ توڑ کر چوری کی کوشش لیکن انکے ہاتھ کچھ نہیں لگا ۔یہ واردات شب دو تا صبح پانچ بجے کے درمیان رونما ہوئی ۔ دوسرے دن صبح اس بات کاا نکشاف ہوا ۔ فریادی ورون تیلنگ راج بھر برانچ آفیسر کی شکایت پر نامعلوم افراد کے خلاف مدکھیڑ پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے ۔ پولس ہیڈ کانسٹیبل کُکڑے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔