ناندیڑ:14ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ساو¿تھ سنٹرل ریلوے نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین نمبر 16733 رامیشورم۔اوکھا ایکسپریس ٹرین 14 دسمبرسے آئندہ احکامات موصول ہونے تک رامیشورم تامنڈپم کے درمیان منسوخ رہے گی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 16734 اوکھا۔رامیشورم 18 ڈسمبر سے منڈپم تارامیشورم کے درمیان منسوخ رہے گی ۔
کرسمس /سال نوکے ضمن میںشیرڈی جانے والے زائرین کی سہولت کےلئےساو¿تھ سنٹرل ریلوے نے ایک خصوصی ٹرین چلانے کے لئے فیصلہ کیا ہے ۔ٹرین نمبر 07713 – 07714 نگرسول-وجئے واڑا و۔وجئے واڑہ خصوصی ٹرین چلائی جارہی ہے۔ یہ ٹرین 24ڈسمبر کونگرسول سے صبح نوبجکر40منٹ پرروانہ ہوکر سکندآباد کو‘14.00بجے‘ ناندیڑ میں -21.50، اورنگ آباد = 03.20 بجے پر پہنچ کر وجئے واڑہ کوصبح پانچ بجکر50منٹ پرپہنچے گی۔یہ واپسی میں یہ ٹرین 25 دسمبرکو نگر سول سے شام پانچ بجکر30منٹ پرروانہ ہوگی ۔اور اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر19:15،پربھنی پر گیارہ بجکر17منٹ‘ ناندیڑمیں بارہ بجکر50منٹ‘سکندر آباد پر صبح 7:55‘بجے روانہ ہوکر وجئے واڑہ کودوپہر 1بجکر40منٹ پر پہنچ جائے گی۔