ناندیڑ،(ورق تازہ نیوز) ضلع مجسٹریٹ ناندیڑ، راہول کاشیناتھ کارڈیلے (آئی. اے. ایس) نے موٹر گاڑی قانون 1988 کی دفعہ 115 کے تحت سڑک بند کرنے اور متبادل راستے طے کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جاری کردہ حکم کے مطابق 1 جولائی 2025 سے 15 جولائی 2025 تک شیواجی مہاراج پ±تلہ سے مہاویرچوک تک کی سڑک ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہے گی۔ اس مدت کے دوران اس راستے پر جاری زیر زمین پائپ لائن اور دیگر ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے۔
انتظامیہ نے متبادل راستہ بھی طے کیا ہے۔ بند کیے گئے راستے کے متبادل کے طور پر شیواجی مہاراج پ±تلہ – مہاویر چوک – مہاویر چوک روٹ سے ٹریفک گزارنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مہاویر چوک تا مہاویر چوک کا راستہ یک طرفہ رہے گا تاکہ کام کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ضلع مجسٹریٹ کے دستخط شدہ اس حکم میں پولیس اور عوامی تعمیرات محکمے کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پولیس کو ٹریفک کنٹرول اور امن و قانون کے انتظامات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ تعمیرات عامہ کے محکمے کو سڑک بندش کی معلومات والے بورڈ اور سائن بورڈ لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، شہر کے ریلوے اسٹیشن تا شیواجی مہاراج پتلہ –مہاویر چوک – مہاویر چوک – گودام چوک – گوردھن گھاٹ چوک – پراناامونڈھا – برقی چوک – پہلوان ٹی ہاوس دیگلورناکہ لنک روڈ کے کنکریٹیشن اور پانی کی پائپ لائن بچھانے کے بڑے پروجیکٹ کا کام جاری ہے۔ اس کے لیے شیواجی مہاراج پتلہ سے مہاویر چوک تک کی سڑک عارضی طور پر بند کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ افسران اور اداروں کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھیجی گئی ہے جن میں پولیس سپرنٹنڈنٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع پریشد، میونسپل کمشنر، ٹریفک پولیس انسپکٹر اور دیگر متعلقہ افسران شامل ہیں۔حکم نامے پر ضلع مجسٹریٹ راہول کاشیناتھ کارڈیلے کے دستخط ہیں اور اس کی تاریخ 30 جون 2025 درج ہے۔