نا ندیڑ:30جون( ورق تازہ نیوز) :مسافروں کی اضافی بھیڑ کو کم کرنے کے مقصد سے جنوبی وسطی ریلوے (ساو¿تھ سنٹرل ریلوے) کی جانب سے ناندیڑ سے تروپتی کے درمیان جولائی میں کل 16 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ خصوصی خدمات دو الگ الگ جوڑیوں میں دستیاب ہوں گی، جن میں ہر روٹ پر آٹھ آٹھ ٹرپ شامل ہوں گے۔پہلی خصوصی جوڑی میں ٹرین نمبر 07189 ناندیڑ سے تروپتی کے لیے ہر جمعہ کو شام 4 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور اگلے دن یعنی ہفتہ کو دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر تروپتی پہنچے گی۔ اس کے واپسی میں ٹرین نمبر 07190 ہر ہفتہ کو دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر تروپتی سے روانہ ہو کر اتوار کی صبح 9 بج کر 30 منٹ پر ناندیڑ پہنچے گی۔
یہ خدمات 4 جولائی سے 26 جولائی 2025 تک جاری رہیں گی۔دوسری خصوصی جوڑی میں ٹرین نمبر 07015 ناندیڑ سے تروپتی کے لیے ہر ہفتہ کو شام 4 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگی اور اتوار کی صبح 10 بج کر 10 منٹ پر تروپتی پہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07016 ہر اتوار کو شام 4 بج کر 40 منٹ پر تروپتی سے روانہ ہو کر پیر کو دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر ناندیڑ پہنچے گی۔ یہ خدمات 5 جولائی سے 27 جولائی 2025 تک فراہم کی جائیں گی۔ریلوے کے مطابق ٹرین نمبر 07189 اور 07190 ناندیڑ – تروپتی – ناندیڑ خصوصی سروس اپنے راستے میں مودکھیڑ، دھرم آباد، باسر، نظام آباد، کاماریڈی، میڈچل، چیرلا پلی، نلگونڈہ، میر یالا گوڑہ، ناڈی کڈے، پیدوگورلہ، نیملی پوری، رومپی چیرلا، ونو کونڈہ، ڈونا کونڈہ، مرکا پورم روڈ، چوبم، گدڈلور، دیگووا میٹا، نندا یال، جمّالاماڈگو، کڈاپا، ناندلور، راڑام پیٹہ، کودورو اور رینگو نٹا جیسے اسٹیشنوں پر رکے گی۔
ان ٹرینوں میں 2 اے سی، 3 اے سی، سلیپر اور جنرل کلاس کے کوچ ہوں گے۔اسی طرح ٹرین نمبر 07015 اور 07016 ناندیڑ – تروپتی – ناندیڑ خصوصی سروس مودکھیڑ، باسر، نظام آباد، کاماریڈی، میڈچل، ملکاجگیری، کاچی گوڑہ، امدانگر، شاد نگر، جاڈچرل، محبوب نگر، واناپرتھی روڈ، گڈوال، کرنول سٹی، ڈھون، گوٹی، تادی پتری، یرا گنٹا، کڈاپا، اونٹیمیٹا، راڑام پیٹہ اور رینی گنٹا اسٹیشنوں پر رکے گی۔ اس سروس میں 1 اے سی، 2 اے سی، 3 اے سی، سلیپر اور جنرل کلاس کے کوچ دستیاب ہوں گے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ یہ خصوصی ٹرینیں مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی بھیڑ کو مدنظر رکھ کر چلائی جا رہی ہیں تاکہ یاتریوں کو آرام دہ اور محفوظ سفر فراہم کیا جا سکے۔
