کولکتہ:غربی بنگال کے بی جے پی کے لیڈر سبیاساچی گھوش پر بھی مبینہ طور پر ایک ہوٹل میں نابالغ لڑکیوں کے جسم فروشی کا اڈہ چلانے کا الزام ہے۔ اس گرفتاری کے بعد حکمراں جماعت نے بی جے پی پرشدید تنقیدیں کی جارہی ہیں۔اس سے قبل خواتین کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعات ٹی ایم سی لیڈر شیخ شاہجہاں کے ملوث ہونے پر چیف منسٹر ممتا بنرجی پر بی جے پی سخت الزامات عائد کررہی تھی
اور اب معاملہ الٹ گیا ہے۔ادھر بی جے پی کی خواتین کارکنان نے شیخ شاہجہاں کے خلاف مہم چلانے کے لیے سندیشکھلی میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے سرکاری احکامات کے تحت سیکیورٹی کے نام پر ناکام بنادیا۔دوسری جانب نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی ایک ٹیم بھی آج سندیشکھلی پہنچی ہے تاکہ وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات کر کے حقائق کا پتا چلا سکے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت کے رہنما شیخ شاہجہان جنسی زیادتی کے الزامات سامنے آنے کے بعد سے روپوش ہیں جب کہ ان کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔