ناسک:17/ فروری ۔(ورق تازہ نیوز)اجیت پوار اتوار کو ناسک دورے پر گئے تھے۔ انہوں نے ایم ایل اے سروج آہر کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔ اس کے بعد ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ اس وجہ سے انہوں نے ناسک دورہ درمیان میں ہی چھوڑ کر ناسک کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے۔
اس کے بعد وہ اوزر سے پونے روانہ ہو گئے۔ آج بھی اجیت پوار کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ ان کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے آج کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں۔
پونے کے تمام پروگرام منسوخ کر کے اجیت پوار پیر کی صبح ممبئی روانہ ہو گئے ہیں۔