اورنگ آباد: میڈیکل اسٹورکاشٹرتوڑ کر نقد سمیت اشیاء لے کر فرار

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):گذشتہ شب شاہ گنج علاقے میں میڈیکل اسٹور کا شٹر توڑکر نامعلوم چور نقد رقم اور دیگر اشیاء لے کر فرار ہوگئے یہ معاملہ سٹی چوک پولس اسٹیشن میں درج کیاگیا ہے۔ شاہ گنج علاقے میں پروین اگروال نامی شخص کی میڈیکل اسٹور ہے گذشتہ رات معمول کے مطابق اگروال نے اپنی میڈیکل اسٹور بند کی آدھی رات کے بعد نامعلوم چور نے لوہے کے راڈ اور دیگر اوزار کی مدد سے دوکان کا شٹر اٹھایا اور دوکان میں داخل ہو کر بیس ہزار روپئے نقد اور دیگر اشیاء کی چوری کی پڑوس کی دوکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں چور کی تصویر قید ہوچکی ہے۔

شاہ گنج علاقہ میں ایک ہفتے کے دوران چوری کی یہ آٹھویں واردات ہے مصروف ترین علاقہ میں اس طرح بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں س علاقے کے دوکانداروں میں خوف کا ماحول بے اور رات کے وقت پولس گشت میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں گذشتہ رات چوری کے معاملے میں سٹی چو پولس نے شکایت درج کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

Leave a comment