مہاویکاس اگھاڑی کے ستیش چوہان کوشیوسینکوں کی مکمل تائید

اکثریتی ووٹوں سے کامیاب کرنے کاعزم:رکن اسمبلی سنجے شرساٹ
اورنگ آباد:17نومبر۔(ورق تازہ نیوز)اکثریتی ووٹوں سے منتخب ہونے والے امیدوار کی حیثیت سے ستیش چوہان کی شناخت ہے‘اس بار شیوسینا بھی ساتھ ہونے سے پوری توقع ہے کہ شیوسینک انھیں بھاری ووٹوں سے چُن کر دیں گے ۔

اس طرح کایقین شیوسینا کے اورنگ آباد مغرب کے ایم ایل اے سنجے شرساٹ نے ظاہر کیا ۔ بالا نگر کے بالاجی منگل کاریالیہ میں کانگریس پارٹی ‘راشٹروادی کانگریس اور شیوسینا کے علاوہ سبھی دوست پارٹیوں کے لیڈران اور ورکرس کی مشترکہ انتخابی تشہیری میٹنگ سے شرساٹ خطاب کررہے تھے۔ اس میٹنگ کوسابق میئر اور شیوسینا رابطہ انچار ترمبک توپے نے منعقد کیاتھا ۔

مشترکہ میٹنگ کاتعارف کرواتے ہوئے سابق میئر ترمبک توپے نے کہاکہ ایم ایل اے سنجے شرساٹ اور ایم ایل سی ستیش چوہان کے آپس میں تال میل سے اورنگ آباد گریجویٹ حلقہ انتخاب کے علاوہ عام شہریان کے مسائل حل ہوئے ہیں ۔ رکن اسمبلی شرساٹ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بی جے پی نے اس حلقہ سے اپنے پرانے امیدوار کواتارا ہے جس سے یہ الیکشن اور آسان ہوگیا ہے ۔ اگر ستیش چوہان کی طرح ہی کوئی دوسرا طاقتور امیدوار ہوتا تومعاملہ کاٹے کا ہوتا ۔ یووا سینا کے جوائنٹ سیکریٹری راجندر نے کہا کہ یوواسینک ہر گریجویٹ کے گھر جاکر اُن سے ستیش چوہان کوووٹ دینے کی درخواست کرکے ستےش چوہان کو دوبارہ مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں روانہ کریں گے۔

امیدوار ستیش چوہان نے کہا کہ بی جے پی کے کھانے کے دانت اورہیں اور دیکھانے کے دانت اور ۔ بی جے پی کا امیدوارکون ہے یہی ہمیں معلوم نہیں ۔ اس موقع پر سابق میئر ویکاس جین ‘کارپوریٹر انکیتاتائی‘وجئے واگھ چورے سابق کارپوریٹر سریندرسنگھ سبروال موجود تھے ۔واضح ہو کہ گریجویٹ حلقہ انتخاب کے لئے یکم ڈسمبر کو رائے دہی مقرر ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading