تحصیل میں اول، ضلع میں دوم: عفیفہ سعید خان نے کامیابی کا نیا سنگِ میل قائم کیا

ملکاپور: تحفّظِ ناموسِ رسالت بورڈ، بلڈانہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ ضلعی سطح پر سیرۃ کوئز مقابلہ میں شہر ملکاپور ضلع بلڈانہ کی پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہونہار طالبہ "عفیفہ انعم سعید خان” نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ضلع بھر میں دوسرا مقام اور 12,500 روپے نقد انعام حاصل کیا۔ اس سے قبل انہوں نے تحصیل سطح پر پہلا مقام حاصل کرکے ضلع سطحی مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

عفیفہ انعم سعید خان کی یہ شاندار کامیابی ان کی محنت، لگن، سیرتِ نبوی ﷺ سے محبت اور دینی معلومات کے حصول میں دلچسپی کا مظہر ہے۔ ان کی اس کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ، سرپرستوں اور علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس موقع پر مختلف سماجی، تعلیمی اور دینی شخصیات نے عفیفہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایسی کامیابیاں نئی نسل میں دینی شعور، مطالعے کے شوق اور مثبت مسابقتی رجحانات کو فروغ دیتی ہیں۔

عفیفہ انعم سعید خان کی اس قابلِ فخر کامیابی پر ان کے والدین، اساتذہ، دینی مربیوں اور تمام معاونین کو مبارکباد پیش کی گئی۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین و دنیا میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ملتِ اسلامیہ کے لیے باعثِ فخر بنائے۔ آمین۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading