مہاراشٹر میں بارش کے سبب کسانوں کو جتنا نقصان ہوا اتنا اب تک کبھی نہں ہوا تھا: شرد پوار

file phoot

اورنگ آباد: 19 اکتوبر ( یو این آئی)مہاراشٹرا میں ہوئی شدید موسلا دھار بارش کے باعث کسانوں کو جس طرح نہایت بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ،اس سے قبل اتنا نقصان کبھی نہیں ہوا تھا۔اس لیے کسانوں کو اس بحران سے نکالنے کے لئے سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے اس طرح کا اظہار خیال راشٹروادی کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے عثمان آباد ضلع کے تلجا پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ ، پچھلے کچھ دنوں میں ، وسطی اور مغربی مہاراشٹر کے 10 سے زیادہ اضلاع میں 7 لاکھ ہیکٹر رقبے پر فصلوں اور تیار فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے

۔شولا پور ، سانگلی ، کولہا پور ، ستارہ ، عثمان آباد ، لاتور ، ببڑ اور اورنگ آباد جیسے اضلاع میں ، تیز بارش نے سویا بین ، کاٹن ، چنا ، گنے اور انار جیسی کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔ مغربی مہاراشٹر کے شولاپور اور وسطی مہاراشٹر کے عثمان آباد اضلاع کو سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں۔ریاست میں بارش کے قہر اور اس سے متاثرہ کسانوں کی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے شرد پوار مراٹھواڑہ (وسطی مہاراشٹرا) کے دو روزہ دورہ کررہے ہیں۔جس میں وہ بارش سے شدید متاثرہ مراٹھواڑا کے عثمان آباد اور لاتور اضلاع کے کچھ حصوں کا دورہ پر ہیں۔ پہلے دن کل اتور کو انھوں نے تلجا پور ، عمرگہ ، ضلع عثمان آباد کی تحصیلوں ، عثمان آباد اور ضلع لاتور کی تحصیل آوسہ کا دورہ کیا۔

آج پیرکو اپنے دورے کے دوران انھوں نے تلجا پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ،مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر اوررکن پارلیمنٹ ادیان راجے بھوسلے اور رکن پارلیمنٹ سمبھاجی راجے بھوسلے کے مراٹھا ریزرویشن کے سلسلے میں پوچھے گیے سوال کے جواب میں دونوں بادشاہوں پر طنز کرتے ہوئے کہا پوار نے ، طنزیہ جواب دیا۔ "ان سے کون سوال کرے گا۔ ہم بادشاہوں کو کیا کہیں گے یہ جنتا کا کام نہیں ہے ۔” انہوں نے گورنر ، ایکناتھ کھڑسے ، کسانوں کی امداد ، زیادہ بارش سمیت مختلف امور پر تبصرہ کیا۔ ایک صحافی نے پوار سے پوچھا کہ کیا دونوں رہنما ریاست اور دہلی میں الگ الگ بات کر رہے ہیں۔ اس پر ، پوار نے یہ طنزیہ جواب دیا۔

ایکناتھ کھڑسے کی این سی پی میں شمولیت کا اشارہ دیتے ہوئے پوار نے کہا کہ ، کھڑسے نے بی جے پی کے قیام میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے اس کا نوٹس نہیں لیاگیا ، لہذا وہ جہاں جانا چاہیں جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر امیت شاہ کے گورنر کے بارے میں دیئے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ، شرد پوار نے بھگت سنگھ کوشیاری پر کڑی تنقید کی۔” گورنر نے جو زبان استعمال کی اس پر ہر سطح پر تنقید کی گئی۔ کوئی بھی عزت نفس کا حامل شخص اتنی تنقید کے بعد بھی اس منصب پر قائم نہیں رہے گا۔ لیکن اگر کوئی یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ہم اپنے منصب کے وقار کو برقرار رکھنا نہیں چاہتے ہیں تو ہم کیا کریں گے”

بارش کے باعث کسانوں کو ہوئے نقصان کے بارے میں شردپوار نے کہا کہ، بارشوں کی وجہ سے جن کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ان کی امداد کے لئے ریاستی حکومت کو قرض لینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا ، "شدید مالی بحران سے دوچار کسانوں کی مدد کے لئے زیادہ سے زیادہ قرضہ لینے کے لئے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے درخواست کی جائے گی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ فصلوں کی انشورینس اسکیم کی رقم میں اضافہ کیا جائے اور اس سے متعلق آن لائن رسمی سرگرمیوں سے بھی نرمی کی کوشش کی جائے۔ ابھی تک فصلوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ نہ کرنے پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا بچاو کرتے ہوئے ، تجربہ کار سیاستدان پوار نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سے ایک جگہ بیٹھنے کو کہا گیا ہے تاکہ وہ فوری فیصلے کرسکیں جبکہ دوسرے وزرا میدان میں سرگرم عمل ہیں۔شرد پوار نے بارش سے ہونے والے بھاری نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امداد فوری طور پر آجائے گی کیونکہ "مہاراشٹر کو ابھی تک ایک بڑے مالی بحران کا سامنا ہے۔” اپنے دعوے کو ثابت کرتے ہوئے ، انہوں نے بتایا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے حکومت کو ہر ماہ 12 ہزار کروڑ روپئے قرض لینا پڑتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading