ممبئی ،28،جون(.آج شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے گوہاٹی میں بیٹھے باغی ایم ایل اے سے جذباتی اپیل جاری کی، جس کے بعد بی جے پی حرکت میں آگئی۔رات دیر گئے فڈنویس نے راج بھون میں گورنربھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی ہے آ ج صبح فڈنویس دہلی گئے،
انہوں نے جے پی نڈا، امیت شاہ سے ملاقات کی اور سیدھا ساگر بنگلہ پہنچے اور مہاراشٹر کی اپنی کور ٹیم سے ملاقات کی اور گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملنے راج بھون پہنچے گئے۔مہیش جیٹھ ملانی جو دہلی کے ہوائی اڈے پر فڑنویس کے ساتھ تھے ، ممبئی میں ان کے ساتھ ہیں یعنی قانونی اور سیاسی مشورے مسلسل فڈنویس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ فڈنویس نے گورنر سے اسمبلی کا اجلاس بلا کر فلور ٹیسٹ کا مطالبہ کیا ہے۔