ممبئی:(ورق تازہ نیوز)کورونا وباءکی جہ سے مہاراشٹر ریاست میں پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانا ت منسوخ کرنے کافیصلہ کابینہ نے لیا ہے ۔وزیر تعلیم ورشاءگائیکواڑ نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ نویں جماعت اورگیارہویں کے امتحان کے تعلق سے فیصلہ 15اپریل کے بعدکیاجائے گا۔
تاہم دہم جماعت کے امتحانات اپنے ٹائم ٹیبل کے مطابق ہی ہوں گے فی الحال دو ہی پیپر باقی رہے گئے ہیں اسلئے دسویں کے امتحان حسب معمول جاری رہیںگے۔ وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے مزید کہا ہے کہ اول تا ہشتم کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے اور انہیں بڑی جماعتوں میں ترقی دے دی جائے گی۔
مارچ آخر میں تمام اسکولوں کے سالانہ امتحانات شروع ہو جاتے ہیں لیکن اس بار کورونا مرض کے تیزی سے پھیلنے کے باعث اسکولی امتحانات منسوخ کئے گئے ہیں۔واضح ہو کہ اسکول 31مارچ تک کردئےے گئے ہیں۔