ناندیڑ- اردھاپور شاہراہ پر ٹیمپو- موٹر سائیکل کی ٹکر : دو افراد جاں بحق

ناندیڑ: (ورق تازہ نیوز). جمعہ کے روز ناندیڑ سے اردھا پور روڈ پر انڈین ڈھابا کے قریب ایک ٹیمو اور موٹرسائیکل کی آپس میں ٹکرا جانے سے موٹرسائیکل سوار دو افرادہ ہلاک ہوگئے

بسمت فاٹا ہائی وے پولیس کو انڈین ڈھابہ کے قریب اردھاپور سے ناندیڑ روڈ پر 407 ٹیمپو نمبر MH-22-1633 اور موٹر سائیکل نمبر2519 MH19 AB کے مابین تصادم کی اطلاع ملی۔
26 سالہ پوجا بابو پوار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا

جبکہ موٹرسائیکل سوار چھوٹو عرف سندیپ پیٹھنے کو زخمی حالت میں ناندیڑ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے اسے بھی مردہ قرار دیا .

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading