ناندیڑ:26 مئی۔(ورق تازہ نیوز)فروری ۔مارچ 2019میں منعقدہ بارہویںجماعت کے امتحانات کے نتائج بروز منگل 28مئی 2019ءکو دوپہرایک بجے آن لائن ظاہر کئے جارہے ہیں ۔مہاراشٹراسٹیٹ سکنڈری اور ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ پونے کے مندرجہ ذیل ویب سائٹ پر نتائج دیکھے جاسکتے ہیں ۔https://maharesults-nic.in/
اورمارکس میموکاپرنٹ بھی نکالا جاسکتا ہے ۔ 12ویں کے امتحانات بورڈ کے پونے ‘ناگپور ‘اورنگ آباد ‘ممبئی ‘ کولہاپور ‘امراوتی ‘ناسک ‘لاتور اور کوکن ڈویژن میں منعقد کئے گئے تھے ۔ نتائج ایس ایم ایس کے ذریعہ موبائل پربھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔بی ایس این ایل کے موبائیل فون پر
MHHSC(Space)(Seat No) and Send to 57766
پرایس ایم ایس کرتے ہی نتائج اسکرین پردیکھائی دیں گے۔ آن لائن نتائج کے دوسرے دن ہی مارکس کی جانچ اور زیراکس کافی کےلئے بورڈ کے ویب سائٹ پر اپ لوڈ درخواست فارم آن لائن داخل کیاجاسکتا ہے ۔بارہویں کا سپلیمنٹری امتحان سابق کے مطابق جولائی اگست2019 میںرکھاگیاہے ۔اسطرح کاپریس ڈاکٹراشوک بھوسلے سیکریٹری ریاستی تعلیمی بورڈ پونے نے جاری کیا ہے۔