مکہ مکرمہ :مکہ ریجن اتھارٹی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مکہ مکرمہ کے علاقوں میں لگی آگ کی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں، مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقے میں خوفناک آتش زدگی نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
#مدني_ميسان
يباشر حريق اندلع بمجموعة أشجار
في جبل ” عمد ” بمركز ثقيف
.. لازالت الفرق تعمل على إطفاء الحريق#حريق_جبل_عمد pic.twitter.com/je9PMJVq3M— إمارة منطقة مكة (@makkahregion) September 16, 2020
مکہ ریجن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ آگ مسلسل پھیلتی جا رہی ہے، آگ کو بجھانے کے لئے سول ڈیفنس کے اہلکارمصروف ہیں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ دوسری جانب خلیج ٹائمز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کا یہ پہاڑی علاقہ کئی.گھنٹوں سے آگ کی لپیٹ میں ہے۔ درخت جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔
