مڈڈے میل میں نکلا مرا ہوا چوہا،9 بچوں کی حالت بگڑی

مظفرنگر:03 دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے پچینڈا علاقے کے پرائمری اسکول کے بچوں کو منگل کو پروسے گئے مڈ ڈے میل میں مرا ہوا چوہا نکلا ہے۔مڈڈے۔میل کھانے سے ایک ٹیچر سمیت 9 بچوں کی حالت بگڑ گئی۔

اطلاعات کے مطابق جنتا انٹرکالج پچینڈا جماعت 6 کے طلبہ کو مڈ ڈے میل پروسا گیا تھا جس میں مرا ہوا چوہا نکلا ہے۔منگل کی دوپہر اسکول میں مڈ ڈے میل ’یوا کلیان سیوا سمیتی‘ کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔ مڈڈے میل میں دال چاول شامل تھا۔یہ تنظیم مڈڈے میل تقسیم کرنے کا کام کرتی ہے۔
بچوں میں تقسیم کی گئی مڈڈے میل میں جب تک مرے ہوئے چوہے کے نکلنے کی اطلاع ملی تب تک 9 بچوں اور ایک ٹیچر نے مڈڈے میل کھانا شروع کردیا تھا۔کھانا کھانے سے ٹیچر منا کمار سمیت نو بچوں کی حالت بگڑ گئی۔بچوں میں

ہنس(13)،ہرش(12)،پرشانت(11)،آشو(13)،امن(11)،ہمانشو(13)،شیوم(12)،ساگر(11)،دیوانش(11) کو پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت ہوئی جنہیں فورا علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
پرنسپل ڈاکٹر ونود کمار کے مطابق سبھی کا ضلع اسپتال میں علاج کرایا گیا ہے۔اس ضمن میں ڈی ایم، ایس ڈی ایم، بی ایس اے اور ڈی آئی او ایس کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔ فی الحال سبھی بچوں کی حالت بہتر ہے۔

فوڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے موقع پر پہنچ کر مڈ ڈے میل کو ضبط کر کے اس کے نمونے لئے گئے ہیں۔ سبھی 9 بچوں اور ٹیچر کو ضلع اسپتال میں بھیج کر علاج کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم صدر نیرج ملک نے پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading