مولانا ابوالکلام آزاد ؔ کے یومِ پیدائش کے موقع پراکولہ میں آل انڈیا مشاعرہ

اکولہ:19؍نومبر۔(ڈاکٹر ذاکر نعمانی کے ذریعہ) :اکولہ شہر کے جونا شہر کے علاقے میں واقع قلعہ چوک میں بھارت رتن مولا نا ابوالکلام آزاد کے یومِ پیدائش کے موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد وکاس منچ کی جانب سے آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت اکولہ شہر کے شہر قاضی سید ناظم الدین خطیب نے فرمائی جبکہ بحیثیت مہمانِ خصوصی آل انڈیا کانگریس کے ایم ایل اے امیت جھنک، سابق ایم ایل اے لکشمن رائو تائیڑے ، سابق ایم ایل اے ببن چودھری، سابق شہر اکولہ مہانگر پالیکا مدن بھر گڑ، ڈاکٹر سدھیر ڈھونے، اکولہ مہانگر پالیکا کے اپوزیشن لیڈر ساجد خان پٹھان، رماکانت کھیتان، راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر وجو بھائو دیشمکھ، سدھا کر رائو جھاٹپرے، ضلع صدر راشٹر وادی کانگریس یواسینا سنگرام گاونڈے، راجکمار مولچندانی، کانگریس مہیلا پردیش کی ڈاکٹر سواتی دیشمکھ، ضمیر بھائی برتن والے(نگر سیوک اکولہ)، آصف خان ، پشپا دیشمکھ،اویناش دیشمکھ، پرکاش تائیڑے، ڈاکٹر ذیشان حسین(نگر سیوک اکولہ مہانگر پالیکا)،محمد عرفان(نگر سیوک اکولہ مہانگر پالیکا)عمران خان، محمد نوشاد (نگر سیوک)، مہیش گنگنے، خان اظہر اقبال، محمد مصطفی(نگر سیوک)، شیخ ابراہیم، سید یٰسین عرف ببو بھائی، سید علیم الدین، گنیش کڑسکر، انشومن دیشمکھ اور فیصل خان شریک رہے۔مشاعرہ کی غرض و غایت مشاعرہ کمیٹی کے صدر خان سردار خان نے تفصیلی بیان کی ۔ بعد ازاں مولانا ابوالکلام آزادؔ کی زندگی اور کار کردگی پر سابق وزیر مملکت مہاراشٹر راجیہ خان محمد اظہر حسین نے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد نے ہندوستان کی آزادی کے لیے ہمارے برادرانِ وطن کے ساتھ شانہ بہ شانہ رہے اور آزادی حاصل کرنے میں مولانا آزاد کے ساتھ کئی علماء نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آزاد بھارت کے پہلے وزیر تعلیم کی حیثیت سے بھی کئی کارنامے انجام دئیے۔ خان محمد اظہر حسین کے دستِ مبارک مشاعرہ کی شمع کو روشن کیا گیا۔ تمام مہمانانِ اکرام کا استقبال شاعرہ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔ بعد ازاں مشاعرہ کی ابتداء میثم گوپال پوری نے نعت پاک پڑھ کر کی۔ مشاعرہ میں بیرونی شعراء اکرام میثم ؔگوپالپوری، مجاورؔ مالیگانوی، زینت ؔمرادا بادی، سمیر دلکشؔ، ڈاکٹر گنیش گائیکواڑ( آغازؔ بلڈانوی)، عمران ثانیؔ( بلڈانہ) اور مقامی شعراء اکرام میں ساجد محشرؔ، التمش شمسؔ، سعید الدین نوابؔ،ڈاکٹر صابر کمالؔ اور اسمٰعیل عطاؔنے اپنے کلام سے سامعین کو محفوظ کیا۔ مشاعرہ کی نظامت کے فرائض ضمیر احمد ضمیرؔ(اکولہ) نے بحسن خوبی انجام دی۔ مشاعرہ کو کامیاب بنانے کے لئے مشاعرہ کمیٹی کے سیکریٹری انور شیرا، رازق قریشی، سید اظہرالدین، محمد اعجاز عرف اجو، شیخ اسمٰعیل ٹھیکیدار، محمد اشفاق نے انتھک محنت کی۔ اردو ٹیچر اسوسی یشن کے حسن کامن والے، ڈاکٹر عتیق احمد، انصار حمد، زبیر سر، آصف سراور نوید سراور شیخ عبدالرفیق موذن خصوصی طور پر سامعین کی حیثیت شریک رہے۔ کنوینر مشاعرہ ڈاکٹر صابر کمال تھے اور مشاعرہ کمیٹی کے صدر خان سردار خان کے رسم شکریہ کے بعد رات ۱۰ بجے مشاعرہ اختتام پذیر ہوا۔
Leave a comment