کرکٹ کی تاریخ کا 82 سالہ قدیم ورلڈ ریکارڈیہ گیند بازتوڑسکتا ہے

ابوظہی : 19۔نو،مبر ۔(ایجنسیز)پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے 8 وکٹیں حاصل کیں ۔ پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں ان کے نام رہیں، جس کے ساتھ ہی یاسر شاہ کے نام 31 ٹیسٹ میچوں میں 181 وکٹیں ہوگئی ہیں ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یو اے ای میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے ، جس میں پاکستانی گیند باز یاسر شاہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا ۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ نے 8 وکٹیں حاصل کیں ۔ پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں ان کے نام رہیں، جس کے ساتھ ہی یاسر شاہ کے نام 31 ٹیسٹ میچوں میں 181 وکٹیں ہوگئی ہیں ۔خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 200 وکٹیں لینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گرمٹ کے نام ہے۔ گرمٹ نے سال 1936 میں یہ ریکارڈ صرف 36 میچوں میں اپنے نام کرلیا تھا ۔اس فہرست میں دوسرے پر ہندوستان اسپن گیند بازآر اشون ہیں ۔ سال 2011 میں اشون اس ریکارڈ کے کافی قریب پہنچ گئے تھے ، لیکن وہ اس ریکارڈ کو 37 میچوں میں اپنے نام کرسکے ۔ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے للی اور چوتھے نمبر پر وقار یونس ہیں ۔ للی اور وقار یونس دونوں نے 38 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔تاہم پاکستان کے یاسر شاہ اب اس ریکارڈ کے کافی قریب پہنچ گئے ہیں اور جس طرح کی فارم میں وہ نظر آرہے ہیں ، اس سے یہ امید بڑھ گئی ہے کہ وہ 82 سالہ ریکارڈ کو توڑ دیں گے ۔ یاسر شاہ کے نام 31 میچوں میں 181 وکٹیں ہوگئی ہیں ۔ اگر وہ مزید چار میچوں کی 8 اننگز میں 19 وکٹیں حاصل کرلیتے ہیں ، تو یہ ریکارڈ ان کے نام ہوجائے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading