نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی ( بھاجپا ) نے نریندر مودی کی قیادت میں تاریخی جیت حاصل کرنے کے بعد پھر سے مرکز میں نئی حکومت بنائی ہے ۔ 30 مئی کو وزیر اعظؐ مودی نے اپنے 57 وزراء کے ساتھ حلف لیا ۔ 17 ویں لوک سبھا میں 22 وزرائ کے خلاف مجرمانہ معاملے درج ہیں ۔ ان میں سے 15 وزرائ کے خلاف سنگین مجرمانہ معاملے درج ہیں ۔
56 وزراء میں سے 22 نے اپنے خلاف مجرمانہ معاملے درج ہونے کی جانکاری دی ہے ۔ وہیں 16 نے سنگین مجرمانہ معاملے ہونے کی بات کہی ہے ۔ جن میں قتل کی کوشش ، آپسی ہم آہنگی بگاڑنے انتخابات میں خلاف جیسے معاملے شامل ہیں ۔
#NarendraModi #Cabinet #Ministers #BJP #NDA #UrduNews