مودی سے کسی اچھے کام کی امید نہیں ، میں وزیر خزانہ ہوتا تو استعفیٰ دے دیتا: چدمبرم

نئی دہلی : کانگرس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے جمعہ کو کہا کہ نریندر مودی سرکار نے ایئر فورس کے 126 لڑاکو طیاروں کی ضرورت کو نکار کر قومی سکیورٹٰ سے سمجھوتہ کیا ہے اور اس معاملے میں جے پی سی جانچ ہونی چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ جب ایئر فورس کو 126 طیاروں کی ضرورت تھی تو سرکار صرف 36 رافیل طیارے کیوں خرید رہی ہے؟

چدمبرم نے ایک میڈیو رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرکار کو فی طیارہ 186 کروڑ روپے سے زیادہ دینے ہوں گے ۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ رافیل معاملے میں متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کیا کسی سودے میں کبھی ایسا ہوا ؟

چدمبرم نے معیشت کی موجودہ حالت کو فکرمند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر نریندر سرکار میں وہ وزیر خزانہ ہوتے تو اب تک استعفیٰ دے چکے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سرکار سے کچھ اچھے کی امید نہیں کرتے ۔ انتخابات نزدیک ہیں ۔ 60 دنوں میں یہ سرکار کچھ ایسا نہیں کر سکتی جس سے معیشت کی حالت میں سدھار ہو ۔

Leave a comment