منگنی کے بعد ہونیوالے شوہر کیساتھ یہ کام کرنا جائز ہے ؟ سعودی مفتی کے بیان نے عالم اسلام میں کھلبلی مچادی

سعودی سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن شیخ عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ منگنی کے بعد ٹیلیفونک رابطے جائز ہیں بشرطیکہ خاندان کے سربراہ کو اسکا علم ہو اور ٹیلیفونک رابطوں کا مقصد ایک دوسرے کیساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہو۔دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے کیلئے مختلف قسم کے سوالات کرسکتے ہیں۔دونوں یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ دین اور دنیا کے بارے میں فریق ثانی کے خیالات کیا ہیں؟تاکہ اسکی روشنی میں شادی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاسکے۔ سبق کے مطابق شیخ المطلق نے تاکید کی ہے..کہ دونوں میں سے کوئی بھی ٹیلیفونک رابطوں کے دوران ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے شکوک و شبہات جنم لیںیا غلط روش کا کوئی سلسلہ پیداہو.

 

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading