مندر کی دیوار پر پیشاب کرنے والا سب انسپکٹر معطل

پرتاپ گڑھ:18/ جولائی (ایجنسیز) اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں مندر کی دیوار پر پیشاب کرنے کے الزام میں پولیس لائن میں تعینات ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پیر کی دوپہر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں وردی پہنے ایک سب انسپکٹر شہر کے صدر موڑ پر واقع مندر کی دیواری پر پیشاب کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

معاملہ ایس پی ستپال انتل تک پہنچا تو انہوں نے پولیس سرکل افسر شہر کرشمہ گپتا کو جانچ کی ہدایت دی۔ ایس پی نے بتایا کہ سی او سٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر سب انسپکٹر چندکا یادو کو معطل کردیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading