ممبئی میں چھ مقامات پر بم نصب کیے گئے۔ٹرافک پولیس کنٹرول روم کو پیغام موصول

ممبئی:2/ فروری ۔بم کی دھمکیوں کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ ممبئی ٹریفک پولیس کے کنٹرول روم کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ پیغام دینے والے نے ممبئی میں بڑا حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اس وجہ سے ممبئی پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ یہ کال کہاں سے آئی اور کس نے کی۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ممبئی بھر میں چھ مقامات پر بم نصب کیے گئے ہیں۔

اس پیغام کے بعد ممبئی پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے کہا کہ پیغام بھیجنے والے شخص کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading